جیکب آبادمیں خواجہ سرائوں کو شناختی کارڈ کے اجراء اور ووٹ کے اندارج کے حوالے سے الیکشن کمیشن کا اجلاس

منگل 19 مارچ 2019 17:32

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مارچ2019ء) جیکب آبادمیں خواجہ سرائوں کو شناختی کارڈ کے اجراء اور ووٹ کے اندارج کے حوالے سے الیکشن کمیشن کا اجلاس غیر مقامی خواجہ سرائوں کو پوسٹل بیلٹ پیپر کی سہولت دینے کامطالبہ تفصیلات کے مطابق جیکب آبادمیں خواجہ سرائوں کو شناختی کارڈکے اجراء اور ووٹوں کے اندراج کے حوالے سے الیکشن کمیشن کے دفترمیں ڈسٹرکٹ ووٹر زایجوکیشن کمیٹی کااجلاس ضلعی الیکشن کمشنر پرویزکلوڑکی صدارت میں ہوا جس میں بلدیہ کی رکن قمر بانو ،دیوآنند ،صحافی عبدالرحمن آفریدی ،نصراللہ سومرو،خواجہ سراء شانی فقیر ،لیلیٰ صالح ،کومل ،نادرا کے نصیر لاشاری اوردیگرنے شرکت کی اجلاس میں نادرا دفتر میں خواجہ سرائوں کے لیے الگ کرسی مختص کرنے سمیت شناختی کارڈکے اجراء کے حوالے سے مسائل پر غوروخوص کیاگیا اجلاس میں جیکب آبادکے تمام خواجہ سرائوں کا اگلے ہفتے اجلاس منعقد کرنے کافیصلہ کیاگیا جس میں الیکشن کمیشن کے افسران خواجہ سرائوں کو شناختی کارڈبنوانے ،ووٹ کے اندراج اور ووٹ کے استعمال کے متعلق آگاہی دیںگے اجلاس میں غیر مقامی خواجہ سرائوں کو پوسٹل بیلٹ پیپر کی سہولت دینے کا مطالبہ کیاگیا جیکب آبادمیں200سے زائد خواجہ سراء رہتے ہیں پر 15کے ووٹ رجسٹرڈ ہیں اکثر کے شناختی کارڈنہیں اس حوالے سے مہم چلانے کابھی فیصلہ کیاگیاضلعی الیکشن افسر پرویزکلوڑنے کہاکہ خواجہ سرائوں کوشناخت اورووٹ کاحق دلوانے کے لیے الیکشن کمیشن اقدامات کررہی ہے آج کا اجلاس اس کی کڑی ہے ۔