Live Updates

شاہ محمود قریشی کی کیمونسٹ پارٹی چائینہ کے بین الاقوامی ڈیپارٹمنٹ کے وزیر سے ملاقات ، پارٹیوں کی سطح پر دوطرفہ وفود کے تبادلوں پر اتفاق

وفود کا تبادلہ دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے میں معاون ثابت ہو گا ،پاک چین اقتصادی راہداری پر پاکستان کی تمام سیاسی جماعتیں ایک صفحے پر ہیں، شاہ محمود قریشی

منگل 19 مارچ 2019 17:39

شاہ محمود قریشی کی کیمونسٹ پارٹی چائینہ کے بین الاقوامی ڈیپارٹمنٹ ..
بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مارچ2019ء) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے بیجنگ میں کیمونسٹ پارٹی چائینہ کے بین الاقوامی ڈیپارٹمنٹ کے وزیر سونگ تائو سے ملاقات کی جس میں سونگ تائو نے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کو بیجنگ آمد پر خوش آمدید کہا۔ وزیر خارجہ نے کہاکہ پارٹیوں کی سطح پر وفود کا تبادلہ دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے میں معاون ثابت ہو گا ۔

(جاری ہے)

مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف اور کیمونسٹ پارٹی آف چائینہ کے مابین پارٹی سطح پر مزید مضبوط تعلقات کے خواہاں ہیں ۔مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف اور کیمونسٹ پارٹی چائینہ کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط سے دونوں پارٹیوں کے مابین تعلقات مزید مستحکم ہوئے ۔مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہاکہ پاک چین اقتصادی راہداری پر پاکستان کی تمام سیاسی جماعتیں ایک صفحے پر ہیں ۔ انٹرنیشنل ڈیپارٹمنٹ فار کمیونسٹ پارٹی چائینہ اور وزارت خارجہ، وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی قیادت میں دوطرفہ روابط کے فروغ کیلئے تحرک کریگی۔ ملاقات میں فریقین کا پارٹیوں کی سطح پر دوطرفہ وفود کے تبادلوں پر اتفاق کیا ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات