شریف خاندان جب چاہے نواز شریف سے ملاقات کرلے، کوئی مسئلہ نہیں‘صمصام بخاری

نواز شریف کو اگرعدالت سے ریلیف ملتا ہے تو حکومت ای سی ایل میں نام شامل نہیں کرے گی‘صوبائی وزیر اطلاعات

منگل 19 مارچ 2019 17:39

شریف خاندان جب چاہے نواز شریف سے ملاقات کرلے، کوئی مسئلہ نہیں‘صمصام ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مارچ2019ء) صوبائی وزیر اطلاعات وثقافت صمصام بخاری نے کہا ہے کہ شریف خاندان جب چاہے نواز شریف سے ملاقات کرلے، کوئی مسئلہ نہیں، پاکستان میں میاں صاحب جہاں بھی چاہیں علاج کرالیں، حکومت تیار ہے۔

(جاری ہے)

وزیر اطلاعات پنجاب صمصام بخاری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کی ضمانت لینا ہمارے بس میں نہیں، عدالت سے انھیں ریلیف ملتا ہے تو حکومت ای سی ایل میں نام شامل نہیں کرے گی۔

ارکان اسمبلی کی تنخواہوں کے معاملے پر ان کا کہنا تھا کہا اگر گورنر آئینی طور بل واپس بھیجتے ہیں تو اسمبلی دوبارہ جائزہ لے گی، پارٹی کے اندر میری رائے اپنی جگہ لیکن ایوان میں بل کی مخالفت نہیں کی۔صمصام بخاری نے الحمرا ہال میں ملک بھر سے آئے ہوئے اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے آرٹسوں کو ایوارڈز دئیے اور ان کے فن پاروں کی نمائش دیکھی، وزیر اطلاعات نے مصوروں کے کام کو سراہا۔