ْشہبازشریف کانام ای سی ایل میں ڈالنے کیخلاف دائر درخواست پر سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی

منگل 19 مارچ 2019 17:42

ْشہبازشریف کانام ای سی ایل میں ڈالنے کیخلاف دائر درخواست پر سماعت غیر ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مارچ2019ء) لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کے خلاف دائر درخواست پر سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی ۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس ملک شہزاد احمد خان کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے سماعت کی۔

(جاری ہے)

درخواست میں وفاقی حکومت ،وزارت داخلہ اور چیئرمین نیب سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں موقف اپنایا گیاہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے الزامات ثابت نہ ہونے پر درخواست ضمانت منظور کی۔پوتی کی تیمار داری اور دیگر مصروفیات کی بنا ء پر برطانیہ جانا جاہتا ہوں۔نیب کی درخواست پر وزارت داخلہ نے نام ای سی ایل میں شامل کررکھا ہے ۔ استدعا ہے کہ عدالت ای سی ایل سے نام نکالنے کا حکم دے۔