پاک چین وزرائے خارجہ کے درمیان اسٹریٹجک مذاکرات کا آغاز

مذاکرات میں علاقائی امن وامان کی صورتحال اورافغان امن عمل سے متعلق تبادلہ خیال، خطے میں کشیدگی کےخاتمے کیلئے پاکستان کا مئوقف کردار تعریف ہے،چینی وزیرخارجہ کی گفتگو، پاکستان کا ساتھ دینے پرچین کے مشکور ہیں۔ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 19 مارچ 2019 17:20

پاک چین وزرائے خارجہ کے درمیان اسٹریٹجک مذاکرات کا آغاز
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔19 مارچ 2019ء) چین میں پاک چین وزرائے خارجہ میں اسٹریٹیجک مذاکرات کا آغاز ہوگیا ہے، مذاکرات میں خطے میں امن وامان کی صورتحال اورافغان امن عمل سے متعلق بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی اسٹریٹجک مذاکرات کے سلسلے میں چین کے دورے پر ہیں۔ جس کے تحت بیجنگ میں پاک چین وزرائے خارجہ کے درمیان پہلے اسٹریٹیجک مذاکرات کا آغاز ہو گیا ہے۔

مذاکرات میں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی اور چینی ہم منصب وانگ ژی کے ہمراہ شریک ہوئے۔ مذاکرات میں خطے کی امن و امان کی صورتحال اور افغان مفاہمتی عمل میں ہونے والی اب تک پیشرفت پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن و استحکام کا خواہاں ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان کا ساتھ دینے پرچین کے تہہ دل سے شکرگزارہیں۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان میں قیام امن کیلیے مشترکہ کوششیں جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔ چینی وزیرخارجہ ونگ ژی نے کہا کہ خطے میں کشیدگی کے خاتمے اورامن کیلئے پاکستان کا مئوقف قابل تعریف ہے۔ واضح رہے حکومت نے چند روز قبل پاک بھارت کشیدگی پر چین سے اسٹریٹجک مشاورت کا فیصلہ کیا تھا، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی چین کے دورے میں بھارت کے ساتھ کشیدگی کے خاتمے کے لیے کاوشوں کا احاطہ کریں گے اور داخلی سطح پر جاری اقدامات سے بھی چینی قیادت کو آگاہ کریں گے۔

آج صبح چینی وزارت خارجہ نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ چین نے پاکستان اوربھارت میں تناﺅ کم کروانے میں مثبت کردارادا کیا، کشیدگی میں کمی کے لیے چند دیگر ممالک نے بھی کوششیں کیں۔ چینی وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کا پرامن طریقے سے ساتھ رہنا سب کے مفاد میں ہے، دوست ہمسائے کے طور پر دونوں ممالک میں امن مذاکرات کی کوششوں اور کشیدگی کم کرنے میں کردار ادا کیا۔