Live Updates

ہری پور ہزارہ ، ضلع ناظم پی ٹی آئی رہنما راجہ ناصرکیانی حرکت قلب بند ہونے کی وجہ سے انتقال کر گئے

منگل 19 مارچ 2019 18:07

ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مارچ2019ء) ہری پور ہزارہ سے گزشتہ ماہ منتخب ہونے والے ضلع ناظم پی ٹی آئی رہنما راجہ ناصرکیانی منگل کو حرکت قلب بند ہونے کی وجہ سے انتقال کر گئے۔ راجہ ناصر کیانی یونین کونسل درویش سے پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ پر ناظم منتخب ہوء تھے سابق ضلع ناظم عادل اسلام کے خلاف عدم اعتماد کامیاب ہونے کے بعد پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے راجہ ناصر کیانی کو ضلع ناظم کیلئے منتخب کیا گیا تھا اس آخری انتخاب میں بھاری اکثریت سے ضلعی ناظم منتخب ہوئے تھے۔

ضلع ناظم منتخب ہونے کے کچھ ہی دن بعد پشاور جاتے ہوئے گاڑی کے الٹ جانے سے شدید زخمی ہو گئے تھے انہیں شدید چو ٹیں آئی تھیں اور بازو بھی فریکچر ہو گیا تھا ۔ مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج رنے کے بعد کچھ روز قبل ہی ڈسچارج ھو کر اپنی نظامت کی ذمہ داریاں نبھانا شروع کی تھیں۔

(جاری ہے)

گزشہ روز ڈپٹی کمشنر ہری پور سے بھی اسی سلسلہ میں آخری بار وفد کے ہمراہ ملاقات کی تھی ۔

پی ٹی آئی کے حلقوں میں راجہ ناصر کیانی کو بہت عزت کے ساتھ یاد کیا جاتا رہا ہے ۔انکی وفات کی خبر ہری پور میں جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی ۔سابق ضلعی ناظم اور وزیر اور تحریک انصاف کے رہنما یوسف ایوب خان ،وزیر بلدیات اکبر ایوب خان ،ایم پی اے ارشد ایوب خان ،وفاقی وزیر پانی و بجلی عمر ایوب خان ،سابق وزیر خارجہ گوہر ایوب خان ،نائب ضلع ناظم آغا شبیر احمد اعوان ،ایم پی اے راجہ فیصل زمان نے راجہ ناصر کیانی کی وفات پر گہرے غم اور دکھ کا اظہار کیا ہے ادھر ہریپور یونین آف جرنسلٹ اور پریس کلب کے اراکین اور عہدے داروں نے بھی راجہ ناصر کیانی کی وفات پر دلی تعزیت کا اظہار کیا ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات