حنیف عباسی کو گنگا رام ہسپتال میں چیک اپ کے بعد واپس جیل منتقل کر دیا گیا

لیگی رہنما کو دمہ کا مرض ہے، پولن اور ڈسٹ الرجی کی وجہ سے مرض میں شدت آئی‘ ڈاکٹرز

منگل 19 مارچ 2019 18:07

حنیف عباسی کو گنگا رام ہسپتال میں چیک اپ کے بعد واپس جیل منتقل کر دیا ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مارچ2019ء) ایفی ڈرین کیس میں سزا کاٹنے والے مسلم لیگ (ن) کے رہنما حنیف عباسی کو گنگا رام ہسپتال میں چیک اپ کے بعد واپس جیل منتقل کر دیا گیا ۔ بتایا گیا ہے کہ پیر کی رات حنیف عباسی کی جیل میں اچانک طبیعت خراب ہو گئی جس پر انہیں وہیںپر طبی امداد دی گئی ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز جیل حکام کی جانب سے حنیف عباسی کو چیک اپ کیلئے گنگا رام ہسپتال لایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے ان کا تفصیلی چیک اپ کیا گیا ۔

ذرائع کے مطابق حنیف عباسی کو دمہ کا مرض لا حق ہے اور پولن اور ڈسٹ الرجی کی وجہ سے اس میںشدت آئی ۔ تفصیلی چیک اپ اور ادویات تجویز ہونے کے بعد حنیف عباسی کو واپس کیمپ جیل منتقل کر دیا گیا ۔حنیف عباسی دل اور گردوں کے عارضہ میں بھی مبتلا ہیں جبکہ قید کے دوران ہی ان کی اینجیو پلاسٹی بھی ہو چکی ہے ۔