راشد منہاس شہید کی والدہ کے انتقال کی خبر غلط نکلی،بیٹے انجم منہاس کی تردید

وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کے سٹاف کی جانب سے تعزیتی بیان بھی جاری کر دیا گیا

منگل 19 مارچ 2019 18:27

راشد منہاس شہید کی والدہ کے انتقال کی خبر غلط نکلی،بیٹے انجم منہاس ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مارچ2019ء) نشان حیدر کا اعزاز پانے والے راشد منہاس کے بھائی انجم منہاس نے والدہ کے انتقال کی خبر کو غلط قرار دیدیا ۔

(جاری ہے)

انجم منہاس نے خبر کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ والدہ کے انتقال کے حوالے سے سوشل میڈیا پر چلنے والی اوراخبارات میں شائع ہونے والے خبر سراسر غلط ہے ۔والدہ علیل ہونے کے باعث ہسپتال میں زیر علاج ہیں اور ڈاکٹر ز نے بتایا ہے کہ والدہ کی صحت بہتر ہو رہی ہے اور ان کو ایک یا دو دن میں ہسپتال سے فارغ کر دیا جائے گا۔وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدادر کے سٹاف کی جانب سے بغیر تصدیق کئے راشد منہاس کی والدہ کے انتقال پر تعزیتی بیان بھی جاری کر دیا گیا ۔