سپورٹس بورڈ پنجاب نے 72پنجاب گیمز 2019ء کے لئے مردوخواتین اور معذور افراد کی کھیلوں کا اعلان کردیا

منگل 19 مارچ 2019 18:47

سپورٹس بورڈ پنجاب نے 72پنجاب گیمز 2019ء کے لئے مردوخواتین اور معذور افراد ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مارچ2019ء) سپورٹس بورڈ پنجاب نے 72پنجاب گیمز 2019ء کے لئے مردوخواتین اور معذور افراد کی30 کھیلوں کا اعلان کردیا ہے، کھلاڑیوں کے ٹرائلز آخری مراحل میں داخل ہوگئے ہیں، 9ڈویژنز میںماہرین کھلاڑیوں کے ٹرائلز لے رہے ہیں، ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب ندیم سرور کی ہدایت پر ٹرائلز میں کھلاڑیوں کا انتخاب میرٹ پر کیا جارہا ہے، ٹرائلز مکمل ہونے کے بعد کھلاڑیوں کو تربیتی کیمپ میں ٹریننگ دی جائے گی۔

(جاری ہے)

72 پنجاب گیمز 2019ء میں مردوں کی کھیلوں میں آرچری، اتھلیٹکس، باڈی بلڈنگ، کراٹے، ریسلنگ، باکسنگ، کک باکسنگ، بیڈمنٹن، بیس بال، سائیکلنگ، فٹ بال، جمناسٹک، ہاکی، کبڈی، ٹینس، پینٹاتھلون ، رولر سپورٹس، سکواش ، سوئمنگ، ویٹ لفٹنگ، والی بال شامل ہیں، اسی طرح خواتین کی کھیلوں میں تائی کوانڈو، ووشو، ٹیبل ٹینس، اتھلیٹکس، باسکٹ بال، ہینڈ بال اور والی بال شامل ہیں جبکہ معذور افراد کی کھیلوں میں اتھلیٹکس اور سائیکلنگ شامل ہیں۔