دودھ اور گوشت کی پیداوار بڑھا کر آمدن میں اضافہ کیا جاسکتا ہے ،روزگاری کے خاتمے کیلئے بھی یہ شعبہ اہم اہمیت کا حامل ہے ،راجہ فاروق حیدر

آزادکشمیر کی ہر یونین کونسل میں جانوریوں کے لیے ڈسپنسری کو فعال اور مکانیت فراہم کرینگے ،آئندہ بجٹ میں اس کے لیے بھرپور فنڈز فراہم کرینگے،محکمہ لائیوسٹاک ایند ڈیری ڈویلپمنٹ کی جانب سے نئی نسل کی تیاری سے ڈیری اور دودھ کے شعبے میں شاندار پیش رفت ہوئی ہے،وزیر اعظم آزاد کشمیر

منگل 19 مارچ 2019 18:47

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مارچ2019ء) وزیراعظم آزادحکومت ریاست جموں و کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ دودھ اور گوشت کی پیداوار بڑھا کر نہ صرف آمدن میں اضافہ کیا جاسکتا ہے بلکہ بے روزگاری کے خاتمے کے لیے بھی یہ شعبہ اہم اہمیت کا حامل ہے ،آئندہ بجٹ میں اس کے لیے بھرپور فنڈز فراہم کرینگے ،آزادکشمیر کی ہر یونین کونسل میں جانوریوں کے لیے ڈسپنسری کو فعال اور مکانیت فراہم کرینگے محکمہ لائیوسٹاک ایند ڈیری ڈویلپمنٹ کی جانب سے نئی نسل کی تیاری سے ڈیری اور دودھ کے شعبے میں شاندار پیش رفت ہوئی ہے آزادکشمیر نہ صرف مقامی بلکہ پاکستان کی بھی ڈیری اور گوشت کی ضروریات پوری کر سکتا ہے ،عوام بہتر جانور پال کر اور محکمہ سے راہنمائی حاصل کر کہ اپنی آمدن میں اضافہ کر سکتے ہیں نئی نسل سے چھوٹی یا انتہائی کم زمین رکھنے والے افراد بھی فائدہ حاصل کر سکتے ہیں محکمہ امور حیوانات شعبہ ریسرچ کی جانب سے نئی نسل کی تیاری ایک اہم قدم ہے جس پر محکمہ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں یہ دریافت آزادکشمیر میں ڈیری ڈویلپمنٹ کی ترقی اور گوشت کی پیداوار میں اہم سنگ میل ثابت ہو گی ۔

(جاری ہے)

وزیراعظم آزادکشمیر محکمہ لائیوسٹاک کے زیر اہتمام ریسرچ اینڈ دویلپمنٹ سنٹر مظفرآباد کے دورے کے موقع پر گفتگو کررہے تھے اس موقع پر وزیر لائیوسٹاک چوہدری محمد اسماعیل ،سیکرٹری زراعت و امور حیوانات راجہ طارق مسعود خان ،سیکرٹری عمارات محمد شریف ڈار ،سیکرتری تعمیرات عامہ غلام بشیر مغل ،ڈی جی زراعت مطلوب حسین و دیگر موجود تھے وزیرامور حیوانات چوہدری محمد اسماعیل ،سیکرٹری زراعت طارق مسعود خان نے وزیراعطم کو فارم کے مختلف حصوں اور آزادکشمیر بھر میں جاری ترقیاتی عمل کے حوالے سے بریفنگ دی جس پر وزیراعظم نے کہا کہ حکومت آمدہ بجٹ میں بھرپور مالی وسائل فراہم کریگی ڈیری دویلپمنت کے حوالے سے بریفنگ میں بتایا گیا کہ محکمہ لائیوسٹاک اینڈ ڈٰیری ڈویلپمنٹ کے ریسرچ ونگ نے آزادکشمیر میں دودھ دینے والی اعلی نسل کی گاے کراس ایف تیار کر لی جو صرف دو سال کے اندر جوان ہوکر بچہ پیدا کرنے کے قابل ہو جاتی ہے جس کے روزانہ کے دودھ کی پیداوار پندرہ سے بیس لیٹر ہے اور یہ دوسرے بچے کی پیدائش تک دودھ دیتی رہتی ہے اس کے ساتھ ساتھ ریسرچ سنٹر کی دوسری کامیابی اعلی کوالٹی کے گوشت والے بیل ہیرفورد کراس جس کا روازنہ کی بنیاد پر وزن نو سو گرام بڑھتا ہے جس کا دو سال سے کم عمر میں دس من سے زائد وزن ہو جاتا ہے اس کے علاوہ اعلی نسل کی بکری کی تیاری کا عمل جاری ہے جس کے لیے تخم سوییزرلینڈ سے حاصل کیا گیا ہے جو کہ روزانہ کم از کم پانچ کلو دودھ دیگی ۔

ریسرچ اینڈ دویلپمنٹ کے ڈاکٹر عبد العزیز خان اور ڈاکٹر اعجاز خان نے وزیراعظم آزادکشمیر کو ریسرچ فارمز کے مختلف حصوں کے دورے کے دوران مصنوعی طریقہ افزائش نسل سے پیدا کی جانے والی مختلف نسلوں کے متعلق بتایا وزیراعظم آزادکشمیر نے کہا کہ محکمہ کے شعبہ ریسرچ کی جانب سے کی جانے والی کاوشیں لائق تحسین ہیں حکومت ہر ممکن مدد و تعاون کریگی آزادکشمیر کا اسی فیصد سے زائد علاقہ پہاڑی ہے جس میں زیادہ تر لوگ مال مویشی پالتے ہیں جنہیں اعلی نسل کی فراہمی اور دودھ و گوشت کی پیداوار بڑھانے اور مقامی طورپر خود کفیل ہونے کے ساتھ ساتھ اس کی بیرون آزادکشمیر ترسیل کے عمل میں شریک کرنے کے لیے محکمہ اپنی تمام تر صلاحیتیں بروے کار لاے دنیا مین ایسے متعدد ممالک موجود ہین جنہوں نے ملکی ترقی اور معاشی خود کفالت کے لیے دودھ اور گوشت کی پیداوار کو بڑھایا اور آج وہ دنیا کے اندر ایک طاقتور معاشی قوت کے طورپر مانے جاتے ہیں آزادکشمیر میں زلزلہ کے بعد لائیوسٹاک اور مال مویشی پالنے کے عمل میں آنیوالی کمی کو دور کیا جاے اعلی نسل کی افزائش سے عام آدمی کی آمدن میں اضافہ ہوتا ہے ۔