سانحہ ماڈل ٹائون ،جے آئی ٹی (کل )کوٹ لکھپت جیل میں نواز شریف کا بیان ریکارڈ کریگی

ْجے آئی ٹی کی ہر طرح سے معاونت کی جائے،محکمہ داخلہ نے جیل خانہ جات کو مراسلہ ارسال کر دیا احتساب عدالت نے جے آئی ٹی کو لیگی رہنما خواجہ سعد رفیق کا بھی جیل میں بیان لینے کی اجازت دیدی

منگل 19 مارچ 2019 18:47

سانحہ ماڈل ٹائون ،جے آئی ٹی (کل )کوٹ لکھپت جیل میں نواز شریف کا بیان ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مارچ2019ء) سانحہ ماڈل ٹائون کی تحقیقات کیلئے قائم مشترکہ تحقیقاتی ٹیم ( جے آئی ٹی ) کل ( بدھ ) کو کوٹ لکھپت جیل میں سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کا بیان ریکارڈ کرے گی ، احتساب عدالت نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق کا بھی جیل میں بیان لینے کی اجازت دیدی ۔تفصیلات کے مطابق آئی جی موٹر وے اے ڈی خواجہ کی سربراہی میں جے آئی ٹی کے ارکان آج ( بدھ ) صبح گیارہ بجے کوٹ لکھپت جیل میں سابق وزیر اعظم نواز شریف سے سانحہ ماڈل ٹائون سے متعلق ریکارڈ کرے گی ۔

(جاری ہے)

محکمہ داخلہ کی جانب سے محکمہ جیل خانہ جات کواس سلسلہ میں باضابطہ مراسلہ ارسال کر دیا گیا ہے ۔ جیل خانہ جات کے حکام کو جے آئی ٹی کی ہر طرح سے معاونت کرنے کے احکامات بھی دئیے گئے ہیں ۔مزید بتایا گیا ہے کہ جے آئی ٹی کی جانب سے سابق وزیر ریلوے اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق سے ماڈل ٹائون سانحہ سے متعلق تحقیقات کا فیصلہ کرتے ہوئے احتساب عدالت سے اجازت کیلئے درخواست دی جسے منظور کر لیا گیا ۔ یاد رہے کہ شہباز شریف سمیت دیگر رہنما جے آئی ٹی کے رو برو پیش ہو کر اپنے بیانات قلمبند کر اچکے ہیں۔آئی جی موٹر وے اے ڈی خواجہ کی سربراہی میں جے آئی ٹی سانحہ ماڈل ٹائون کی تحقیقات کر رہی ہے ۔