ہولی کے موقع پر سیکیورٹی کے فول پروف اقدامات کو یقینی بنایا جائے،آئی جی سندھ

منگل 19 مارچ 2019 19:12

ہولی کے موقع پر سیکیورٹی کے فول پروف اقدامات کو یقینی بنایا جائے،آئی ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مارچ2019ء) آئی جی سندھ ڈاکٹر سیدکلیم امام نیہندو برادری کو ہولی کے تہوار پرمبارکباد کا پیغام دیتے ہوئے پولیس کو ہدایات جاری کیں کہ تمام مندروں اوردیگر مقامات پر سیکیورٹی کے حوالے سے ہندوکمیونٹی کے معززین سے مشاورت کوترجیح دیتے ہوئے سیکیورٹی کے مجموعی امور کو غیرمعمولی بنایا جائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہولی کی تقریبات پر تھانہ جات کی سطح پر مربوط روابط کے تحت حفاظتی اقدامات کوغیرمعمولی بنایا جائے۔آئی جی سندھ نے مذید کہاکہ مندروں اوردیگر مخصوص مقامات پرکڑی نگرانی و مشتبہ سرگرمیوں پر نگاہ رکھنے اور بروقت پولیس اقدامات کویقینی بنایا جائی.

متعلقہ عنوان :