نیوزی لینڈ حکومت کا10یوم میں قانونی اصلاحات کا اعلان قابل تقلید ہے‘خرم نواز گنڈاپور

ہم 70ہزار قربانیوںکے بعد بھی دہشت گردی سے نمٹنے کی جامع پالیسی نہ بنا سکے‘سیکرٹری جنرل عوامی تحریک

منگل 19 مارچ 2019 19:12

نیوزی لینڈ حکومت کا10یوم میں قانونی اصلاحات کا اعلان قابل تقلید ہے‘خرم ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مارچ2019ء) پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور نے کہا ہے کہ سانحہ کرائسٹ چرچ کے بعد نیوزی لینڈ کی وزیراعظم نے بیان دیا ہے کہ مساجد میں دہشتگردی کے واقعہ کے 10دن کے اندر ملک میں اسلحہ قوانین میں اصلاحات لانا چاہتے ہیںجبکہ پاکستان میں 70ہزار سے زائد جانی قربانیوں کے بعد بھی دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے کوئی جامع پالیسی نہ بن سکی، سانحہ اے پی ایس کے بعد 2015 ء میں تمام جماعتوں نے اتفاق رائے سے نیشنل ایکشن پلان منظور کیا مگر 4سال گزر جانے کے بعد بھی اس پر من و عن عمل درآمد نہ ہو سکا اور اب سن رہے ہیں کہ اس ضمن میں 28 مارچ کوکوئی پارلیمانی جماعتوں کے نمائندوں پر مشتمل اجلاس بلایا گیا ہے دریں اثناء منہاج القرآن انٹرنیشنل کے ترجمان نے کہا ہے کہ منہاج القرآن کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری20مارچ بروز بدھ کینال پیلس کینال روڈ فیصل آباد میں قرآن کانفرنس سے خطاب کرینگے۔

(جاری ہے)

چیئرمین سپریم کونسل فیصل آباد کے تنظیمی عہدیداروں، رہنمائوں اور مختلف جماعتوں کے سیاسی، سماجی رہنمائوں سے بھی ملاقات کرینگے۔