اسرائیل کی رامون جیل میں آگ بڑھک اٹھی،جیل کا سامان ،قیدیوں کے کپڑے اور دوسری اشیاء جل کر راکھ ہوگئیں

منگل 19 مارچ 2019 19:33

رام اللہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مارچ2019ء) اسرائیل کی رامون جیل میں اچانک بھڑک اٹھنے والی آگ نے کئی فلسطینی اسیران کے کمروں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

(جاری ہے)

اسرائیلی میڈیا کے مطابق رامون جیل میں لگنے والی آگ نے 3 کمروں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا تاہم اس سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، آتشزدگی سے جیل کا سامان اور قیدیوں کے کپڑے اور دوسری اشیاء جل کر راکھ ہوگئی ہیں۔

درایں اثناء کلب برائے اسیران نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ ریمون جیل کے وارڈ نمبر 1 میں آگ لگنے کے بعد کشیدگی کا ماحول پیدا ہوگیا۔ قیدی اللہ اکبر کے نعرے لگاتے کمروں سے باہر نکل آئے۔کلب برائے اسیران کے مطابق آگ اس وقت لگی جب صہیونی انتظامیہ نے جیل سے 120 میں سے 90 اسیران کو وارڈ ایک سے 7 میں منتقل کیا۔

متعلقہ عنوان :