Live Updates

وفاقی کابینہ کے اجلاس کے دوران وفاقی وزراء کے درمیان شدید تلخ کلامی

وزیر خزانہ اسد عمر پیپلز پارٹی کو مناسب جواب نہ دینے پر وزیراطلاعات پر برس پڑے، میں آپ کی مرضی کے مطابق کام نہیں کروں گا: فواد چوہدری کا جواب

muhammad ali محمد علی منگل 19 مارچ 2019 19:25

وفاقی کابینہ کے اجلاس کے دوران وفاقی وزراء کے درمیان شدید تلخ کلامی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 مارچ2019ء) وفاقی کابینہ کے اجلاس کے دوران وفاقی وزراء کے درمیان شدید تلخ کلامی، وزیر خزانہ اسد عمر پیپلز پارٹی کو مناسب جواب نہ دینے پر وزیراطلاعات پر برس پڑے، فواد چوہدری نے جواب دیا کہ میں آپ کی مرضی کے مطابق کام نہیں کروں گا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اہم ترین اجلاس ہوا۔

اجلاس کے دوران کئی اہم امور زیر غور آئے۔ تاہم اجلاس کے دوران صورتحال اس وقت ناخوشگوار ہوگئی جب وفاقی وزراء ایک دوسرے سے الجھ پڑے۔ وفاقی کابینہ کے اجلاس کے دوران وفاقی وزراء کے درمیان شدید تلخ کلامی ہوئی۔ ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کے اجلاس کے دوران وزیر خزانہ اسد عمر پیپلز پارٹی کو مناسب جواب نہ دینے پر وزیراطلاعات فواد چوہدری پر برس پڑے۔

(جاری ہے)

اسد عمر نے شکوہ کیا کہ پیپلز پارٹی کی قیادت خاص کر بلاول نے جیسے ان پر الزام تراشی کی، اس پر وزیراطلاعات فواد چوہدری کو بھرپور جواب دینا چاہیے تھا۔ تاہم وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے اپنی ذمہ داری پوری نہ کیا۔ اسد عمر کے نالاں ہونے پر فواد چوہدری بھی خاموش نہ رہے اور اسد عمر کو تلخ لہجے میں جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں آپ کی مرضی کے مطابق کام نہیں کروں گا۔ اس دوران وزیراعظم عمران خان نے مداخلت کرتے ہوئے دونوں وزراء کو خاموش ہو جانے کی تلقین کی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات