Live Updates

ملکی وسائل کی مساویانہ تقسیم تحریک انصا ف کی اولین ترجیح ہے‘سعدیہ سہیل رانا

منگل 19 مارچ 2019 19:51

ملکی وسائل کی مساویانہ تقسیم تحریک انصا ف کی اولین ترجیح ہے‘سعدیہ ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مارچ2019ء) پنجاب اسمبلی کی سٹینڈنگ کمیٹی ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کی چیئرپرسن سعدیہ سہیل رانا نے کہا ہے کہ تحریک انصا ف کی حکومت کی ساری توجہ محروم طبقوں کو اپنے پائوں پر کھڑا کرنے پر مرکوز ہے،جس کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پسے ہوئے طبقوں کے لئے بہت کچھ کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ ان پر سابقہ ادوار میں توجہ نہیں دی گئی جس کی وجہ سے محروم لوگوں کی تعداد میں بہت اضافہ ہو چکا ہے۔

سابق حکومتوں نے اشرافیہ کو سہولیات دیں اور دولت چند خاندانوں تک محدود ہو کر رہ گئی۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت مساوات قائم کرے گی۔ جس کے لئے ملکی وسائل کو عام آدمی پر خرچ کیا جا رہا ہے عام آدمی اپنے پائوں پر کھڑا ہو گا تو ملک ترقی کرے گا۔ ملکی وسائل کی مساویانہ تقسیم تحریک انصا ف کی اولین ترجیح ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات