پی آئی سی میں ڈاکٹروں سے جھگڑ نے والے لواحقین کیخلاف مقدمہ درج

منگل 19 مارچ 2019 19:51

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مارچ2019ء) پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں ڈاکٹروں سے جھگڑ نے والے لواحقین کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ۔شادمان پولیس نے ڈاکٹر شفیق کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا۔مقدمہ زیر علاج مریض کے تیماردار احمد کے خلاف درج کیا گیا۔

(جاری ہے)

ایف آئی آر کے مطابق ملزم احمد کو مریض کی ای سی جی ٹھیک ہونے کا بتایا گیا لیکن ملزم نے ڈاکٹر شفیق اور سکیورٹی گارڈ کو تشدد کا نشانا بنایا۔ملزم نے ہسپتال کی عمارت کو نقصان پہنچایا، گیٹ کا شیشہ بھی توڑ دیا۔جھگڑے کے باعث ڈاکٹروں نے احتجاجاً او پی ڈی میں کام بند کر دیا تھا۔