نواز شریف کی درخواست ضمانت کیس: سکیورٹی کے سخت انتظامات

پولیس اور رینجرز کی نفری سپریم کورٹ کے داخلی اور خارجی راستوں پر تعینات رہی

منگل 19 مارچ 2019 20:03

نواز شریف کی درخواست ضمانت کیس: سکیورٹی کے سخت انتظامات
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مارچ2019ء) سپریم کورٹ میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کی درخواست ضمانت کیس کے دور ان سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ،منگل کے روز سپریم کورٹ میں نواز شریف کی درخواست ضمانت کیس کی سماعت ہوئی اس موقع پر پولیس اور رینجرز کی نفری سپریم کورٹ کے داخلی اور خارجی راستوں پر تعینات رہی ،سخت چیکنگ کے بعد سپریم کورٹ داخلے کی اجازت دی گئی۔

(جاری ہے)

سماعت کیلئے خصوصی انٹری پاس جاری کیے گئے ، ایس پی سکیورٹی تمام سکیورٹی انتظامات کی نگرانی کی ۔ کمرہ عدالت میں انٹری کیلئے ایس پی سکیورٹی سے خصوصی انٹری پاس لازمی قرار دیا گیا تاہم کمرہ عدالت میں فریقین کے علاوہ کسی غیر متعلقہ شخص کو جانے کی اجازت نہیں تھی ،میڈیا نمائندگان اور وکلا کو کمرہ عدالت داخلے کی اجازت دی گئی۔