بلاول بھٹو زرداری کا کل نیب میں پیش ہونے کا فیصلہ

ملک بھر سے جیالوں کو اسلام آباد پہنچنے کا حکم

منگل 19 مارچ 2019 20:03

بلاول بھٹو زرداری کا کل نیب میں پیش ہونے کا فیصلہ
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مارچ2019ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے قومی احتساب بیورو(نیب )میں پیش ہونے کا فیصلہ کر لیا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری (آج)بدھ 20 مارچ کو اپنے وکلا اور پارٹی رہنماوں کے ہمراہ نیب میں پیش ہوں گے۔

(جاری ہے)

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری سے اظہارِ یکجہتی کیلئے ملک بھر سے جیالوں کو اسلام آباد پہنچنے کا حکم دیا گیا ہے۔پیپلز پارٹی کی پنجاب قیادت 20 مارچ کی صبح لاہور سے اسلام آبادکیلئے روانہ ہوگی۔واضح رہے کہ نیب نے 20 مارچ کو چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور ان کے والد سابق صدر آصف علی زرداری کو پیش ہونے کا حکم دے رکھا ہے۔