پاکستانی فوج پر جنگی جنون سوار‘‘ بھارت بار بار خاموش نہیں بیٹھے گا ، بھارتی وزیر دفاع کی ہر زہ سرا ئی

مذاکرات کی بحالی کا راگ اقوام عالم کو گمراہ کرنا ہے ، صحافیوں سے گفتگو

منگل 19 مارچ 2019 20:18

پاکستانی فوج پر جنگی جنون سوار‘‘ بھارت بار بار خاموش نہیں بیٹھے گا ..
نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مارچ2019ء) بھارتی وزیر دفاع نرملا سیتارمن نے راجوری میں لائن آف کنٹرول پر فوجی کی ہلاکت پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان ہندوستان کے صبر کا امتحان نہ لے اور اگر ہمارے صبر کے باندھ ٹوٹ گئے تو پاکستان کے لئے بڑی مشکل پیدا ہو سکتی ہے بھارتی کی خبررساں ادارے کے مطابق صحافیوں کے ساتھ رسمی بات کے دوران راجوری میں پاکستانی اور بھارتی فوج کے مابین گولہ باری میں ایک بھارتی فوجی اہلکار کی ہلاکت اور دیگر تین زخمیوں کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں وزیر دفاع نے کہا کہ ہم اپنے جوانوں کی قربانیوں کو نہیں بھولیں گے اور ہماری فوج نے اسی وقت بھرپور جواب دیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان بار بار جنگ بندی ی*معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اپناجنگی جنون واضح کرتا ہے انہوںنے پاکستان کو متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ بھارت کے صبر کا امتحان نہ لیں اور اگر بھارت کے صبر کا باندھ ٹوٹ گیا تو پاکستان کو مشکلات ہو گی ۔ ۔