حنیف عباسی کی صحت بگڑ گئی ،سرگنگارام ہسپتال منتقل

منگل 19 مارچ 2019 20:22

حنیف عباسی کی صحت بگڑ گئی ،سرگنگارام ہسپتال منتقل
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مارچ2019ء) کیمپ جیل لاہور میں گزشتہ کئی روز سے علیل رہنے والے سابق وفاقی وزیر اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما حنیف عباسی کو صحت کے بگڑنے پر سرگنگا رام ہسپتال میں داخل کروا دیا ہے۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ کیمپ جیل میں قید چیف عباسی گزشتہ کئی روز سے جیل کی انتظامیہ کو اپنی صحت کے حوالے سے شکایت کر رہے تھے لیکن جیل کی انتظامیہ نے چیف عباسی کی شکایت کو نظر انداز کئے رکھا۔ گزشتہ روز حالت بگڑنے پر حنیف عباسی کو جیل سے سر گنگا رام ہسپتال پہنچا دیا۔ جہاں ڈاکٹروں نے حنیف عباسی کا علاج شروع کر دیا ہے۔