نیوزی لینڈ حملوں کا بدلہ لیا جائے گا، داعش کی دھمکی

منگل 19 مارچ 2019 20:43

ویلنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مارچ2019ء) نیوزی لینڈ کی دو مساجد پر حملے کے بعد شدت پسند جہادی تنظیم داعش نے بدلہ لینے کی دھمکی دی ہے۔

(جاری ہے)

سوشل میڈیا پر جاری ہونے والے ایک آڈیو پیغام میں داعش کے ایک ترجمان نے کہا ہے کہ اس تنظیم کے کارکن کرائسٹ چرچ میں ہلاک ہونے والے اپنے مسلمان بھائیوں کا بدلہ لیں گے۔ نیوزی لینڈ کی مساجد پر ہونے والے اسلام مخالف دہشت گردانہ حملے میں کم از کم پچاس افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ اٹھائیس سالہ آسڑیلوی ملزم کو متعدد ہلاکتوں کے جرم میں عمر قید کی سزا ہو سکتی ہے۔