وینزویلا ،صدر نکولس مادورو کا حکومت میں بڑی تبدیلیوں کا عندیہ

منگل 19 مارچ 2019 20:43

کراکس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مارچ2019ء) وینزویلا کے صدر نکولاس مادورو اپنی کابینہ میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں لانا چاہتے ہیں۔ جاری ہونے والے ایک بیان کے مطابق ’بنیادی اصلاحات‘ کے لیے وزرا کو مستعفی ہونے کا کہا گیا ہے۔ اس کا مقصد ملک کو ہر خطرے کا سامنا کرنے کے قابل بنانا بتایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

تیل کی دولت سے مالا مال اس ملک میں گزشتہ کئی ماہ سے اقتدار کی جنگ جاری ہے۔ جنوری میں ہونے والے انتخابات کے بعد صدر مادورو نے اپنی جیت کا اعلان کیا تھا جبکہ اپوزیشن رہنما خوآن گوآئیڈو نے ان نتائج کو قبول کرنے سے انکار کر دیا تھا۔ امریکا اور متعدد یورپی ممالک اپوزیشن لیڈر کو ملکی صدر تسلیم کر چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :