وزیر اعلیٰ پنجاب نے پولیو مہم کے لئے 4 کروڑ 40 لاکھ روپے کی فنڈ کی منظوری دیدی

منگل 19 مارچ 2019 20:50

وزیر اعلیٰ پنجاب نے پولیو  مہم کے لئے 4 کروڑ 40 لاکھ روپے کی فنڈ کی منظوری ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مارچ2019ء) وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے لاہور سمیت پنجاب کے تمام اضلاع میں پولیو کے خاتمے کے سلسلے میں چلائی جانے والی مہم کے لئے 4 کروڑ 40 لاکھ روپے کی فنڈ کی منظوری دے دی ہے۔

(جاری ہے)

فنڈ ملتے ہی پنجاب میں پولیو مہم کا آغاز کر دیا جائے گا۔ مذکورہ رقم پہلے مرحلے میں صوبے کے سات اضلاع کے لئے جاری کی گئی ہے۔