Live Updates

حکومت کا کارکردگی کو اجاگر کرنے کیلئے ملک بھر میں جلسے کرنے کا فیصلہ

29 مارچ کو وزیر اعظم 2 روزہ دورے کراچی جائیں گے ،گھوٹکی میں جلسہ سے خطاب کرینگے امن وامان سے متعلق اجلاس،وزیراعلیٰ ،گورنر اور اتحادیوں سے ملاقاتیں کرینگے ،اہم اعلانات متوقع

منگل 19 مارچ 2019 21:00

حکومت کا  کارکردگی کو اجاگر کرنے کیلئے ملک بھر میں جلسے کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مارچ2019ء) تحریک انصاف نے حکومتی کارکردگی کو اجاگر کرنے کیلئے ملک بھر میں جلسوں کا فیصلہ کیا ہے ،پہلے مرحلے میں رواں ماہ کے آخر میں سندھ کے علاقے گھوٹکی میں جلسہ کیا جائیگا جس سے وزیر اعظم عمران خان خطاب اور ترقیاتی منصوبوں سے متعلق اہم اعلان متوقع ہیں ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان 29 مارچ کو2 روزہ دورے پر کراچی جائیں گے جہاں وہ امن وامان سے متعلق اجلاس کی صدارت کریں گے جبکہ وزیراعلیٰ سندھ اور گورنر سندھ سمیت پارٹی رہنمائوں اور اتحادیوں سے ملاقات کریں گے ،وزیر اعظم شہری مسائل،کراچی پیکیج ودیگرامورکاجائزہ بھی لیں گے جبکہ کراچی کو صاف پانی کی فراہمی کیلئے اقدامات کا جائزہ لیں گے ،بعد ازاں وزیر اعظم 30 مارچ کوکراچی سے گھوٹکی روانہ ہوں گے اور جلسے سے خطاب کریں گے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات