علیم خان نے ضمانت کیلئے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر دی

منگل 19 مارچ 2019 21:04

علیم خان نے ضمانت کیلئے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر دی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مارچ2019ء) سابق سینئر صوبائی وزیر علیم خان نے ضمانت کیلیے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا ہے اور لاہور ہائیکورٹ میں درخواست ضمانت دائر کر دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

علیم خان کے وکیل عدنان شجاع بٹ کے توسط سے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی جس میں بتایا گیا کہ علیم خان کو غیر قانونی اثاثے بنانے پر گرفتار کیا گیا اور اب علیم خان سے تفتیش مکمل ہوچکی ہے، درخواست گزار کے عدنان شجاع بٹ ایڈووکیٹ نے یہ بتایا کہ علیم خان نے اپنے بارے میں تمام ریکارڈ اور دستاویزات فراہم کر دیئے ہیں اس لیے انہیں جیل میں رکھنے کا کوئی جواز نہیں ہے۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ علیم خان کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا جائے۔