نواز شریف کے بارے میں سپریم کورٹ ہی فیصلہ کرے گی ،یاسمین راشد

منگل 19 مارچ 2019 21:04

نواز شریف کے بارے میں سپریم کورٹ ہی فیصلہ کرے گی ،یاسمین راشد
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مارچ2019ء) وزیر صحت پنجاب یاسمین راشد نے کہا کہ نواز شریف کے بارے میں سپریم کورٹ جو فیصلے کرے گی اس میں من و عن عمل کریں گے۔

(جاری ہے)

لاہور ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے واضح کیا کہ نواز شریف کو آفر دی ہے کہ ملک کے کسی بھی ہسپتال سے علاج کرا لیں لیکن نواز شریف علاج نہیں بلکہ باہر جانا چاہتے ہیں. صوبائی وزیر صحت نے کہا کہ کوٹ لکھپت جیل میں میڈیکل یونٹ 24 گھنٹے موجود ہی. نواز شریف کی صحت کے لئے دعا گو ہیں. یاسمن راشد نے کہا کہ نواز شریف کی ضمانت کا کیس سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہے اور سپریم کورٹ جو بھی فیصلہ کرے گی اس پر من و عن عمل کیا جائے۔