احتساب عدالت نے آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں فواد حسن فواد کو ریفرنس کی نقول فراہم کر دی

منگل 19 مارچ 2019 21:04

احتساب عدالت نے آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں فواد حسن فواد کو ریفرنس ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مارچ2019ء) احتساب عدالت نے آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں فواد حسن فواد کو ریفرنس کی نقول فراہم کر دی ۔عدالت نے 2 اپریل کو ریفرنس کے تین مزید ملزمان کو طلب کر لیا ۔

(جاری ہے)

نیب کی جانب سے گزشتہ روز ریفرنس احتساب عدالت کو بھجوایا گیا تھا ۔ریفرنس میں فواد حسن فواد ، رباب حسن، انجم حسن اور وقار حسن کو نامزد کیا گیا ہے ۔نیب نے آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے الزام میں فواد حسن فواد کو گرفتار کر رکھا ہے۔

متعلقہ عنوان :