Live Updates

اسد عمر نے الیکشن میں کالعدم تنظیموں کی حمایت کا الزام مسترد کردیاٰ

جن تنظیموں نے الیکشن میں میری حمایت کی وہ خود دہشت گردی کا شکار رہی ہیں، وزیر خزانہ کی گفتگو

منگل 19 مارچ 2019 22:51

اسد عمر نے الیکشن میں کالعدم تنظیموں کی حمایت کا الزام مسترد کردیاٰ
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مارچ2019ء) وزیر خزانہ اسد عمر نے اپوزیشن رہنما بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے الیکشن میں کالعدم تنظیموں کی حمایت لینے کا الزام مسترد کردیا او کہا ہے کہ جن تنظیموں نے الیکشن میں میری حمایت کی وہ خود دہشت گردی کا شکار رہی ہیں۔

(جاری ہے)

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ جن تنظیموں نے الیکشن میں میری حمایت کی وہ خود دہشت گردی کا شکار رہی ہیں، ملک میں بہت عرصے تک یہ بہانے بازی ہوچکی کہ خود حکومت کے مزے کرو اور خرابی فوج پر ڈال دو کہ وہ نہیں مان رہی۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ ہمیں معیشت کو زیادہ سے زیادہ کھلی اور شفاف بنانا ہوگا، ہم جتنا پارلیمنٹ اور احتساب اداروں کو مضبوط کریں گے اتنا ہی ہمارے لئے کافی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایف بی آر میں اصلاحات پر کافی کام ہو چکا ہے اور ہو بھی رہا ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے تین وزرا پر کالعدم جماعتوں کے حامی ہونے کا الزام لگاتے ہوئے پی ٹی آئی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ کالعدم جماعتوں کے حامی وزرا کو پارٹی سے نکالا جائے۔ #h#
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات