کوئٹہ، لورالائی میں وکیل کے خلاف ایف آئی آر درج ہونے کے بعد وکلاء تنظیموں کا کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ

منگل 19 مارچ 2019 23:05

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مارچ2019ء) لورالائی میں وکیل کے خلاف ایف آئی آر درج ہونے کے بعد وکلاء تنظیموں نے کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کیا وکلاء عدالتوںمیں پیش نہیں ہوئے صوبے کے دور دراز علاقوں سے آنے والے سائلین کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا بلوچستان بار کونسل کے ترجمان کے مطابق ساتھی وکیل کے خلاف ایف آئی ار کے اندراج کے خلاف وکلا آج احتجاجا عدالتوں میں پیش نہیں ہوئے محمد صادق علیزئی ایڈوکیٹ کے خلاف پولیس کی جانب سیایف آئی آر درج کرنیکی پرزور مذمت کرتے ہیں وکلا کے خلاف آئے روز غیر قانونی ایف آئی آر درج کرانے کا سلسلہ بند کیا جائے