Live Updates

کینیڈا میں فنڈ ریزنگ کی تقریبات انتہائی کامیابی کیساتھ جاری ہیں،سینیٹرفیصل جاوید

تقریب کے شرکا نے اب تک ایک ملین سے زائد ڈونیشن کی یقین دہانی کرائی ،خطاب

منگل 19 مارچ 2019 23:16

کینیڈا میں فنڈ ریزنگ کی تقریبات انتہائی کامیابی کیساتھ جاری ہیں،سینیٹرفیصل ..
اسلام آباد: (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مارچ2019ء) کینیڈا میں فنڈ ریزنگ کی تقریبات انتہائی کامیابی کے ساتھ جاری ہیں۔ کینیڈا کے شہر مانٹریال کے بعد ٹورنٹو میں ایک تاریخی تقریب کا انعقاد ہوا۔ اس تقریب میں اوورسیز پاکستانیوںایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔ سینیٹر فیصل جاوید نے تقریب سے خطاب کیا۔

(جاری ہے)

تقریب کے شرکا نے اب تک ایک ملین سے زائد ڈونیشن کی یقین دہانی کرائی جبکہ عمران خان کے دستخط شدہ دوبلے 15 ہزار اور 10 ہزار ڈالر میں نیلام ہوئے۔

ٹورنٹو میں وزیراعظم عمران خان کا دستخط شدہ بلا 30 ہزار ڈالر میں نیلام ہوا۔ سینیٹر فیصل جاوید نے دل کھول کر عطیات دینے پر اوور سیز پاکستانیوں کو مبارک باد دی۔ اٴْن کا کہنا تھا کہ ابھی وینکوور، کیلگری اورایڈمونٹن میں تقاریب کا انعقاد کیا جائے گا۔۔۔۔ظفر ملک
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات