Live Updates

وزیر ہائر ایجوکیشن راجہ یاسر ہمایوں سرفراز سے پنجاب پروفیسرز اینڈ لیکچرز ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات

,اساتذہ کی جائز مطالبات کو ہر صورت پورا کیا جائے گا،وزیر موصوف نے تمام مطالبات کو بغور سنا اور انکے حل کی یقین دہانی کروائی

منگل 19 مارچ 2019 23:22

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مارچ2019ء) پنجاب پروفیسرز اینڈ لیکچرز ایسوسی ایشن کے صدر عبدالخالق ندیم کی سربراہی میں وفد نے صوبائی وزیر کو اپنے تحفظات سے آگاہ کیا۔ راجہ یاسر ہمایوں نے تمام مطالبات کو بغور سنا اور انکے حل کی یقین دہانی کروائی۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ اساتذہ کی جائز مطالبات کو ہر صورت پورا کیا جائے گا۔ترقی کے منتظر اساتذہ کی ٹریننگ سے متعلق مذاکرات کے لئے تیار ہیں۔

(جاری ہے)

تعلیم میں اصلاحات کے بغیر ہم آگے نہیں بڑھ سکتے۔ انہوں نے کہا کہ تعلیمی اصلاحات کے لئے اساتذہ کی مشاورت سے حکمت علمی مرتب کی جائے گی۔ ہمیں اساتذہ کی پروفیشنل ضروریات کو پورا کرنا ہے۔مینجمنٹ، ریسرچ اور کورس ریفریشمنٹ ٹریننگ مختلف لیول پر کروائی جائے گی۔ اساتذہ اور ان کی تجاویز ہمارے لئے محترم ہیں، تحریک انصاف کی حکومت اساتذہ کے ساتھ کھڑی ہے۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ اگر اساتذہ پر دباؤ ہو تو وہ طلبہ کے تعلیم و تربیت کی ذمہ داری با احسن ادا نہیں کر سکیں گے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات