میڈیا پالیسی کے اصول و ضوابط سینئر صحافیوں کی مشاورت سے طے کیے جائیں گے‘صمصام بخاری

حکومت اور عوام کے درمیان میڈیا پل کا کردار ادا کر رہا ہے،اس پل کو مضبوط بنانے کیلئے کوشاں رہیں گے ‘صوبائی وزیر

منگل 19 مارچ 2019 23:22

میڈیا پالیسی کے اصول و ضوابط سینئر صحافیوں کی مشاورت سے طے کیے جائیں ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مارچ2019ء) صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت سید صمصا م علی بخاری نے کہا ہے کہ حکومت میڈیاسے خوشگوار تعلقات پر یقین رکھتی ہے، میڈیا پالیسی کے اصول و ضوابط سینئر صحافیوں کی مشاورت سے طے کیے جائیں گے، اٹھارہویں تر میم کی روشنی میں صحافتی قوانین پر مشتمل نئے بل کا مسودہ تیاری کے مراحل میں ہے، حکومت اور عوام کے درمیان میڈیا پل کا کردار ادا کر رہا ہے،اس پل کو مضبوط بنانے کیلئے کوشاں رہیں گے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر نے ایوان وزیر اعلیٰ میں سینئر صحافیوں سے ایک نشست میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا سے تعلق رکھنے والی ذرائع ابلاغ کی نمایاں شخصیات نے شرکت کی۔ سید صمصام علی بخاری نے کہا کہ میڈیا کا ہاتھ ہمیشہ عوام کی نبض پر ہوتا ہے اس لیے عوامی رائے جانچنے کا سب سے موثر ذریعہ میڈیا ہے۔ علاوہ ازیںمیڈیا حکومت کی رہنمائی اور صحیح پالیسیوں کی تشکیل میں بنیادی کردار ادا کرتا ہے۔ انہو ںنے مزید کہا کہ ہماری حکومت اہل صحافت کی بڑی قدر دان ہے اور صحافت کو ریاست کا چوتھا ستون گردانتی ہے۔ مختلف سوالوں کا جواب دیتے ہوئے صوبائی وزیر نے اس امر کا اعادہ کیا کہ صحافی برادری کو درپیش مسائل کے حل کی پوری کوشش کی جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :