Live Updates

وزیر اعظم خان کی پنجاب میں بیورو کریسی میں بدعنوان افسران کے خلاف کارروائی کی ہدایت

پنجاب پولیس کے 20افسران کے خلاف کارروائی ہوگی ،فہرستیں بھی تیار کرلی گئیں، نجی ٹی وی عثمان بزدار گورننس میں بہتری اور کرپشن کے لیے ہر ممکن اقدامات کریں، وزیراعظم کا ایک اور موقع دینے کا فیصلہ

منگل 19 مارچ 2019 23:24

وزیر اعظم خان کی پنجاب میں بیورو کریسی میں بدعنوان افسران کے خلاف کارروائی ..
اسلام آباند (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مارچ2019ء) وزیر اعظم خان نے پنجاب میں بیورو کریسی میں بدعنوان افسران کے خلاف کارروائی کی ہدیت کر دی ہے جس کے بعد پنجاب حکومت نے پنجاب پولیس کے 20افسران کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کرلیا ہے ،فہرستیں بھی تیار کرلی گئیں ۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے ناراضگی کے باوجود وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کو ایک اور موقع دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں ہدایت جاری کی ہے کہ عثمان بزدار گورننس میں بہتری اور کرپشن کے لیے ہر ممکن اقدامات کریں۔وزیراعظم نے انھیں ہدایت کی ہے کہ بہتری کے لیے صوبائی کابینہ میں ردوبدل کی ضرورت ہے تو کی جائے، اس کے علاوہ وزیراعظم عمران خان نے بیوروکریسی میں سے بھی بدعنوان افسران کے خلاف کارروائی کی ہدایت کر دی ہے۔ذرائع کے مطابق پنجاب پولیس کے 20 افسران کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کرتے ہوئے فہرستیں تیار کر لی گئی ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات