الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا اور بلوچستان اسمبلی کے مزید دو ممبران کی جانب سے گوشوار ے جمع کرانے پر رکنیت بحال کر دی

منگل 19 مارچ 2019 23:24

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مارچ2019ء) الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا اور بلوچستان اسمبلی کے مزید دو ممبران کی جانب سے گوشوار ے جمع کرانے پر رکنیت بحال کر دی ہے۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری نوٹفکیشن کے مطابق خیبر پختونخوا اسمبلی کی خواتین کی مخصوص نشستوں پر رکن ستارہ آفرین اور بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 48 کیچ سے رکن میر اکبر اقصانی نے اپنے اور اپنے زیر کفالت افراد کے گوشورے جمع کرا دیئے ہیں جس کے بعد ان کی رکنیت بحال کر دی گئی ہے،انتخابی قانون 2017 کے تحت ہر سال کے اختتام پر 31 دسمبر سے قبل اراکین پارلیمنٹ و صوبائی اسمبلیوں کی جانب سے گوشوارے جمع کرانے لازمی ہیں۔