Live Updates

ہربچے کو یکساں سستی و معیاری تعلیم وزیراعظم عمران خان کا مشن ہے ،فیاض الحسن چوہان

-نئے پاکستان کا خواب تب پورا ہو گا جب ملک میں تعلیم اور صحت کی سہولیا ت عام ہوں، سابق وزیراطلاعات پنجاب کا گورنمنٹ ڈگری کالج خواتین میں تقریب سے خطاب

منگل 19 مارچ 2019 23:35

ہربچے کو یکساں سستی و معیاری تعلیم وزیراعظم عمران خان کا مشن ہے ،فیاض ..
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مارچ2019ء) سابق صوبائی وزیر اطلاعات و رکن صوبائی اسمبلی فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ تعلیم اور صحت موجودہ حکومت کی اولین ترجیحات کا حصہ ہے وزیر اعظم عمران خان کا مشن ہے کہ پاکستان کے ہربچے کو سستی اور معیاری تعلیم کے یکساں مواقع میسر ہوں تاکہ نوجوان نسل بہتر انداز میں ملک کی باگ ڈور سنبھال سکے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روزگورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین مسلم ٹائون میں نئے آڈیٹوریم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پرڈائریکٹر کالجزڈاکٹر جہانزیب خان ، یونین کونسل 27کے چیئر مین اظہر اقبال ستی اور کالج کی پرنسپل نجمہ انورسمیت کالج اساتذہ اور طالبات کی بڑی تعداد بھی موجود تھی فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کا ویژن ہے کہ معیاری اور یکساں نظام تعلیم کے تحت نئی نسل کو زیور تعلیم سے آراستہ کیا جائے ،نئے پاکستان کا خواب تب پورا ہو گا جب ملک میں تعلیم اور صحت کی سہولیا ت عام ہوں انہوںنے کہا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان اور وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی قیادت میں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کے منشور میں جدید ،معیاری اور سستی تعلیم کا فروغ کو اولین ترجیح حاصل ہے حلقے میں تعلیم کے فروغ کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں ہمہ جہت ترقی و خوشحالی کے لئے معاشرے کے تمام طبقات بالخصوص خواتین کا تعلیم یافتہ ہونا اولین شرط ہے انہو ںنے کہا کہ تعلیمی ادارے عصر حاضر کے تقاضوں سے ہم آہنگ ہو کر فروغ تعلیم کے لئے مزید محنت اور لگن سے اپنے فرائض منصبی انجام دیںتاکہ ہم بحیثیت قوم جلد از جلد ترقی یافتہ قوموں کی صف میں شامل ہو سکیں انہوںنے اساتذہ اور والدین اور طالبات پر زور دیا کہ وہ دنیاوی تعلیم کے ساتھ اسلام کی آفاقی تعلیمات کے حصول اور اس کی ترویج کے لئے مزید لگن , دلجمعی اور محنت کریں تاکہ قیام پاکستان کی منزل کا حصول ممکن بنایا جا سکے۔

#h#
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات