لاہور، سعد رفیق اور سلمان رفیق کے اکاونٹس میں کروڑوں روپے منتقل کرنے والے ایگزیکٹو بلڈرز کے اکائونٹ کھولنے کی درخواست پر سماع

احتساب عدالت نے نیب حکام سے دوبارہ جواب طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی

منگل 19 مارچ 2019 23:44

لاہور، سعد رفیق اور سلمان رفیق کے اکاونٹس میں کروڑوں روپے منتقل کرنے ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مارچ2019ء) سعد رفیق اور سلمان رفیق کے اکاونٹس میں کروڑوں روپے منتقل کرنے والے ایگزیکٹو بلڈرز کے اکائونٹ کھولنے کی درخواست پر سماعت احتساب عدالت نے نیب حکام سے دوبارہ جواب طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

(جاری ہے)

احتساب عدالت کے جج نجم الحسن نے کیس پر سماعت 25 مارچ تک ملتوی کردی ۔نیب کی طرف سے ایگزیکٹو بلڈرز پر خواجہ سعد رفیق اور سلمان رفیق کے اکاونٹ میں کروڑوں روپے منتقل کا الزام ہے۔ایگزیکٹو بلڈرز کے منجیر آپریشن عثمان نے بشارت اسحاق ایڈووکیٹ کی وساطت سے درخواست دائر کی ۔ درخواست گزار کا موقف ہے کہ جس سے شدید مالی مشکلات کا شکار ہیں لہٰذا بنک اکاؤنٹ کھولے جائیں۔