مولانا فضل الرحمن سے مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے والے مذہبی رہنمائوں اور اراکین اسمبلی کی ملاقات
ْبین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کیلئے ان ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رہے گا، مولانا فضل الرحمن پاکستان مین بسنے والے تمام مذاہب کے مسائل کو حل کرنے میں اپنا کردار ادا کریں گے، سربراہ جے یو آئی (ف)
منگل 19 مارچ 2019 23:49
(جاری ہے)
اس موقع پر سابق ایم این اے آسیہ ناصر نے تمام انتظامی امور سرانجام دیئے۔
تمام شرکاء نے مشترکہ طور پر نیوزی لینڈ میں ہونے والے بدترین دہشت گردی کے واقعہ کی پرزور الفاظ میں مذمت کی اور شہداء کے ایصال ثواب کیلئے دعا اور لواحقین سے یکجہتی کا اظہار کیا۔بشپ صاحبان اور اراکین اسمبلی نے مولانا فضل الرحمٰن کے اقدامات کو سراہا اور انکی دعوت پر شکریہ ادا کیا، اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ ملک میں امن اور بھائی چارے کی فضا کو قائم کرنے اور اسے فروغ دینے کیلئے مشترکہ طور پر حکمت عملی ترتیب دی جائے اورباہمی اتفاق سے اسے آگے بڑھایا جائے۔اس موقع پر انہوںنے کہاکہ کوئی بھی مذہب برائی، شراب نوشی، انتہاپسندی اور دہشت گردی کی تعلیمات نہیں دیتا اسلئے لازم ہے کہ ہر فورم پر ایسے عناصر کی حوصلہ شکنی کی جائے اور کسی بھی مذہب کو غلط استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی، اس بات پر بھی زور دیا گیا کہ تمام مذاہب کی مشترکہ تعلیمات کو فروغ دیا جائے تاکہ فاصلوں اور نفرتوں کو کم کیا جاسکے،اس بات پر اتفاق ہوا اور اعلان کیا گیا کہ تمام مساجد ، چرچز اور دیگر مذاہب کی عباد ت گاہوں سے مشترکہ طور پر دہشت گردی کی مذمت کی جائیگی، تمام شرکاء نے دہشت گردی کے خاتمے، ملکی سلامتی، امن کے قیام اور موجودہ ملکی مسائل کے خاتمے کیلئے مولانا فضل الرحمٰن کی قیادت پربھرپور اعتماد کا اظہار کیا۔اس موقع پر مولانا فضل الرحمٰن نے تمام مہمانوں کادلی طور پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وہ تمام مذاہب کے ماننے والوں کو برابری کا شہری سمجھتے ہیں اور یہ ضروری سمجھتے ہیں کہ کسی بھی قانون سازی کیلئے ملکی سطح پر معاملات میں سب کی رائے کو لازم قرار دیا جائے اور شرکاء کو مکمل یقین دہانی کرائی کہ پاکستان مین بسنے والے تمام مذاہب کے مسائل کو حل کرنے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔اسلام اپنے ساتھ بسنے والے غیرمسلم شہریوں کے مال ، جان اور حقوق اور عزتوں کا ضامن ہے اور اس بارے میں انہوں نے متعدد احادیث کا بھی حوالہ دیا۔انہوں نے کہا کہ بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کیلئے ان ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔ آخر میں سابق ایم این اے آسیہ ناصر اور دیگر جے یو آئی اراکین نے سب کا شکریہ ادا کیا۔مزید اہم خبریں
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.