کرائسٹ چرچ حملے میں ملوث دہشت گرد کے تانے بانے اسرائیل سے جا ملے

دہشت گرد برینٹن ٹیرینٹ اسرائیل کا خصوصی دورہ کر چکا ہے، دورے کے دوران کئی روز تک اسرائیل میں قیام کیا

muhammad ali محمد علی منگل 19 مارچ 2019 21:36

کرائسٹ چرچ حملے میں ملوث دہشت گرد کے تانے بانے اسرائیل سے جا ملے
کرائسٹ چرچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 مارچ2019ء) کرائسٹ چرچ حملے میں ملوث دہشت گرد کے تانے بانے اسرائیل سے جا ملے، دہشت گرد برینٹن ٹیرینٹ اسرائیل کا خصوصی دورہ کر چکا ہے، دورے کے دوران کئی روز تک اسرائیل میں قیام کیا۔ تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں واقع 2 مساجد پر دہشت گرد حملہ کرکے 50 مسلمانوں کو شہید کر دینے والے آسٹریلوی دہشت گرد برینٹن ٹیرینٹ سے متعلق تہلکہ خیز انکشاف ہوا ہے۔

کرائسٹ چرچ حملے میں ملوث برینٹن ٹیرینٹ دہشت گرد کے تانے بانے اسرائیل سے جا ملے۔ قومی اخبار کی رپورٹ کے مطابق کرائسٹ چرچ حملے میں ملوث برینٹن ٹیرینٹ اسرائیل کا دورہ کر چکا ہے۔ کرائسٹ چرچ حملے میں ملوث برینٹن ٹیرینٹ اسرائیل کے مسلم مخالف نظریات سے کافی متاثر تھا۔

(جاری ہے)

کرائسٹ چرچ حملے میں ملوث برینٹن ٹیرینٹ نے 2016 میں اسرائیل کا خصوصی دورہ کیا تھا۔

دورے کے دوران برینٹن ٹیرینٹ نے 9 روز تک اسرائیل میں قیام کیا۔ تاہم برینٹن ٹیرینٹ کے دورے سے متعلق اسرائیلی حکام کسی بھی قسم کی تفصیلات بتانے سے گریزاں ہیں۔ اسرائیلی حکام کی جانب سے تفصیلات نہ بتانے کے عمل نے شکوک و شبہات کو جنم دیا ہے۔ دوسری جانب کرائسٹ چرچ کی مساجد پر حملہ کرنے والے دہشت گرد کے پانچ میں سے چار ہتھیار آن لائن خریدنے کا انکشاف ہوا ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق نیوزی لینڈ کے سب سے بڑے اسلحہ ڈیلر نے پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ برینٹن ٹیرینٹ نے 5 میں سے 4 ہتھیار آن لائن خریدے۔اسلحہ ڈیلر نے دہشت گرد کے پانچویں ہتھیار سیمی آٹو میٹک رائفل کے بارے میں لاعلمی کا اظہار کیا۔ڈیلر کے مطابق آن لائن خریداری کے وقت برینٹن ٹیرینٹ کے پاس اے کلاس اسلحہ لائسنس تھا اور اسے اسلحہ بیچ کر کوئی غلط کام نہیں کیا۔