سجاول بدین روڈ پر مسافر کوچ تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی، ایک شخص زخمی، 15 مسافر زخمی

بدھ 20 مارچ 2019 00:12

سجاول (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مارچ2019ء) سجاول بدین روڈ پر گاوں ابراہیم بارن اسٹاپ کے مقام پر کراچی سے جانے والی مسافر کوچ تیز رفتاری کی وجہ سے الٹ گئی۔

(جاری ہے)

کوچ الٹنے کے نتیجے میں تلہار کا رہائشی کوچ کنڈیکٹر رمضان شیدی موقع پر دم توڑ گیا جبکہ 15 سے زائد مسافر زخمی ہوگئے جن کو طبعی امداد کیلئے بدین سمیت مختلف ہسپتال منتقل کیا گیا واضح رہے کہ کوچز کی تیز رفتاری ٹائم کا وقت سمیت مختلف شاہراہوں پر اشاروں و ہدایات بورڈ کے نہ ہونے کی وجہ سے آئے روز حادثات پیش آتے رہتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :