اولیاء اللہ کی تعلیمات امن اکو فروغ ور انتہاپسندی کا خاتمہ کرتی ہیں، سربراہ پاکستان سنی تحریک

خواجہ غریب نواز نے اسلام کے حقیقی فلسفے کا پرچار کرکے لاکھوں غیر مسلموں کو اسلام میں داخل کیا ،ثروت اعجاز قادری

بدھ 20 مارچ 2019 00:12

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مارچ2019ء) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ اولیاء اللہ کی تعلیمات امن اکو فروغ ور انتہاپسندی کا خاتمہ کرتی ہیں ،اسلام کے فلسفے امن محبت بھائی چارگی اور احترام انسانیت کو فروغ دے کر پاکستان کی معاشی رونقوں کو بحال کیا جاسکتا ہے ،خواجہ غریب نواز رحمتہ اللہ علیہ نے برصغیر پاک وہند کو اسلام کی کرنوں سے منور کیا ،دین اسلام محبت سلامتی اور بھائی چارگی کو فروغ دیتا ہے خواجہ غریب نواز نے اسلام کے حقیقی فلسفے کا پرچار کرکے لاکھوں غیر مسلموں کو اسلام میں داخل کیا ،پنڈت ،پادری اور جادوگر جو انسانیت پرظلم ڈھارہے تھے ان کے خلاف کلمہ حق بلند کیا ،اولیاء اللہ کی تعلیمات امن وسلامتی اور انسانیت کے احترام کی ضمانت ہیں ،مزرات اولیاء امن وسلامتی کے محور اور دکھی انسانیت کیلئے ویلفیئر ہیں جہاں غریبوں کو 24گھنٹے کھانہ میسر ہوتا ہے ،دہشتگرد کا تعلق کسی مذہب سے نہیں ہوتا وہ دہشتگرد جب بنتا اس میں انسانیت اور مذہب ختم ہوجاتے ہیں ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے المحبان سادات ٹرسٹ کے تحت خواجہ غریب نواز رحمتہ اللہ علیہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،ثروت اعجاز قادری کا کہنا تھا کہ ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ سانحہ نیوزی لینڈ پر مسلمانوں کے دل ہل کررہ گئے ہیں ،سانحہ نیوزی لینڈ دنیا کی سب سے بدترین دہشتگردی ہے جس میں دہشتگردنے دہشتگردی وبربریت کو سوشل میڈیا پر لائیو کاسٹ کیا ،دہشتگردوں کو حیلے بہانے یا ذہنی مریض کہہ کر بچانے والے دہشتگردوں کو سہولت کار ہیں ،انہوں نے کہا کہ دہشتگرد سن لیں اس طرح کی دہشتگردی ہمیں حق کی راہ سے نہیں ہٹا سکتیں ،مسلمانوں کے حوصلے بلند ہیں دین اسلام کا پرچار بلاخوف وخطر کرینگے ،موت کا ایک دن مقرر ہے دین اسلام کی ترویج واشاعت میں موت آئی تو یہ ہمارے لئے سعادت ہوگی ،انہوں نے کہا کہ او آئی سی پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ مسلم ممالک کے اتحاد کو یقینی بنائے ،دہشتگردی کے واقعات کو روکنے اور مغربی ممالک میں مسلمانوں کے تحفظ کیلئے اقدامات کو یقینی بنایا جائے ،انہوں نے کہا کہ انتہا پسند ودہشتگردی کو فروغ دینے والے یاد رکھیں ظلم جب حد سے بڑھتا ہے تو ختم ہوجاتا ہے ۔