فیصل آباد ،8 سالہ بچی کا ریپ اور قتل کرنے والے مجرم کو سزائے موت سنادی گئی

بدھ 20 مارچ 2019 00:13

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مارچ2019ء) فیصل آباد کی سیشن عدالت نے 8 سالہ بچی کا ریپ اور قتل کرنے والے مجرم کو سزائے موت سنادی۔عبدالرزاق نامی ملزم کو 2 جولائی 2018 کو 8 سالہ بچی کو اغوا کرنے، ریپ کرنے اور قتل کے بعد اس کی لاش فیصل آباد کے قریبی علاقے رضا آباد میں پھینکنے کا مجرم ٹھہرایا گیا۔

(جاری ہے)

پولیس نے ملزم کو لاہور ایئرپورٹ پر ملک سے فرار ہونے کی کوشش کرتے ہوئے گرفتار کیا تھا۔ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج انعام الٰہینے عبدالرزاق کو تینوں الزامات پر سزائے موت سنائی اور 35 لاکھ روپے جرمانہ ادا کرنے کا حکم دیا۔مقتول بچی کی نمائندگی کرنے والے وکیل نے بتایا کہ ملزم اس سے قبل بھی کم عمر بچیوں کا ریپ کرنے میں ملوث رہا ہے۔