ساہیوال، اغوا برائے تاوان کے ملزم پولیس غلہ منڈی کی جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد

14یوم کے جو ڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا،دواپریل کو ملزم کو دوبارہ عدالت میں پیش کر نے کا حکم

بدھ 20 مارچ 2019 00:13

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مارچ2019ء) سپیشل جج انسداد دہشت گر دی کورٹ ساہیوال ملک شبیر حسین اعوان نے طالب علم احسان کے اغوا برائے تاوان کے ملزم حافظ سعد کی پولیس غلہ منڈی کی جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کر کے 14یوم کے جو ڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا اور2اپریل کو ملزم کو دوبارہ عدالت میں پیش کر نے کا حکم دیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق 17جنوری کو چھٹی جماعت کا طالب علم احسان ہونڈا کار نمبر2978/LECمیں ڈرائیور بچوں کو سکول چھوڑنے فیصل کالونی عارف روڈ سے ساہیوال آرہے تھے کہ کار میں سوار اغوا کاروں نے اسلحہ کے زور پر ایک بچے احسان کو اغوا کر لیا اور بعد میں 40لاکھ روپے تاوان لیکر چھوڑ دیا ۔

پولیس غلہ منڈی نے مقدمہ 365۔Aت پ درج کر کے ایک ملزم حافظ سعد کو گرفتار کر لیا جس کے قبضہ سے قیمتی پسٹل9ایم ایم ا ور71ہزار روپے کی نقدی 28یوم کے ریمانڈ کے دوران بر آمد کر لی تھی دیگر دو ملزم ابھی تک مفرور ہیں۔