Live Updates

وزیراعظم عمران خان کا ہولی کے موقع پر ہندو کمیونٹی کے لیے پیغام

رنگا رنگ ایونٹ پرہندو برادری کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 20 مارچ 2019 11:08

وزیراعظم عمران خان کا ہولی کے موقع پر ہندو کمیونٹی کے لیے پیغام
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20 مارچ 2019ء) : وزیراعظم عمران خان نے ہندؤوں کے تہوار ہولی کے موقع پر ہندو برادری کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ تفصیلات کے مطابق مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں وزیراعظم عمران خان نے ہولی کے موقع پر ہندؤوں کے لیے خصوصی پیغام جاری کیا ۔ عمران خان نے ہندو کمیونٹی کو ہولی کی مبارکباد دی۔

ان کا کہنا تھا کہ ہولی رنگوں کا تہواراورامن کی علامت ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے رنگا رنگ ایونٹ پرہندو برادری کے لئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔
یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ دنیا بھر میں آج ہندو برادری اپنا مذہبی تہوار ہولی بھرپور جوش و خروش سے منارہی ہے لیکن سانحہ کرائسٹ چرچ مساجد پر متاثرہ خاندانوں سے اظہار یکجہتی کے لیے پاکستان میں موجود ہندو برادری نے ہولی تہوار سادگی سے منانے کا اعلان کررکھا ہے۔

(جاری ہے)

ہندو پنچایت کے صدر کا کہنا تھا کہ سانحہ کرائسٹ چرچ مساجد پر ہندو برادری سے انتہائی دکھ اور افسوس کا اظہار کیا جبکہ ہندو برادری متاثرہ خاندانوں سے بھی اظہار یکجہتی کرتی ہے جس کے تحت رواں سال ہولی کی تقریبات سادگی سےمنائی جائیں گی۔ سانحہ کرائسٹ چرچ مساجد کے پیش نظر سندھ اسمبلی میں ہرسال ہونے والی ہولی کی تقریب بھی منسوخ کر دی گئی تھی۔

ہندو برادری کے اس فیصلے کو خوب سراہا گیا۔ یاد رہے کہ 15 مارچ کو نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ کی النورمسجد اور لِین وڈ میں واقع مسجد میں جمعہ کی نماز کے دوران سفید فام انہتا پسند نے حملہ کیا جس کے نتیجے میں 50 افراد شہید جبکہ متعدد زخمی ہوئے تھے۔ آسٹریلوی دہشتگرد نے مساجد میں موجود مسلمانوں پر اندھا دھند فائرنگ کی تھی۔ شہید ہونے والے افراد میں 9 پاکستانی شہری بھی شامل تھے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات