اسلام آباد کا نادرا چوک میدانِ جنگ بن گیا

پیپلز پارٹی کے کارکنان کی نیب آفس جانے کی کوشش میں پولیس کے ساتھ ہاتھا پائی،150 سے زائد کارکنان کو گرفتار کر لیا گیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان بدھ 20 مارچ 2019 11:14

اسلام آباد کا نادرا چوک میدانِ جنگ بن گیا
اسلام آباد ی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 مارچ2019ء) اسلام آباد کا نادرا چوک میدان جنگ بن گیا ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت نیب ہیڈ کوارٹر طلبی کے موقع پر جیالوں نے نیب دفتر کانے کی کوشش کی ہے جس پر پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے 150 سے زائد کارکنان کو حراست میں لے لیا ہے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ جعلی اکاﺅنٹس کیس کی تفتیش میں سابق صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی نیب میں پیشی کے موقع پر جیالوں کی بڑی تعداد نیب آفس کے باہر جمع ہوگئی ہے اور اپنے قائدین کے حق میں نعرے بازی کر رہی ہے. نادرا چوک پر موجود پیپلز پارٹی کے کارکنوں نے رکاوٹیں ہٹا دیں اور نیب ہیڈ کوارٹر کی جانب جانے کی کوشش کی اور پولیس پر پتھراؤ بھی کیا جس کی زد میں آکر ایک اہلکار زخمی بھی ہوا۔

(جاری ہے)

پولیس نے جیالوں کو پیچھے دھکیلنا شروع کیا تو کارکنان مشتعل ہو گئے جس پر پولیس نے پکڑ دھکڑ کرتے ہوئے 150سے زائد کارکنان کو گرفتار کر لیا ہے اور اسلام آباد کے مخلتف تھانوں میں منتقل کر دیا ہے۔پولیس پیپلز پارٹی کے کارکنان پر لاٹھی چارج بھی کر رہی ہے۔پولیس موبائل کا راستہ روکنے والی خاتون کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔پیپلز پارٹی کے کارکنان نے پولیس کے خلاف نعرے بازی بھی کی۔

جب کہ نیب نے سیکورٹی کے لیےاسلام آباد انتظامیہ اور پولیس کو خط بھی لکھا تھا‘اطلاعات کے مطابق پولیس اور رینجرزکی بھاری نفری کو تیار رہنے کے احکامات جاری کیئے گئے تھے. جعلی اکاﺅنٹس کیس یا کسی بھی کیس میں بلاول کی یہ نیب کے سامنے پہلی حاضری ہے۔پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو اور شریک چئیرمین آصف علی ز رداری جعلی اکاؤنٹس کیس میں نیب آفس پہنچ گئے ہیں۔آصف زرداری اور بلاول بھٹو کی آمد پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے۔