Live Updates

وزیراعظم عمران خان شہید راشد نعیم کی اہلیہ کی بہادری کے متعرف

شہید نعیم راشد کی بیوہ کے الفاظ مسلم دنیا کے اندر اور باہر کے لوگوں کے لیے اللہ تعالی اور نبی ﷺ پر ایمان کی طاقت کو سمجھنے کے لیے کافی ہیں۔ وزیراعظم عمران خان شہید کی اہلیہ کا انٹرویو شئیر کرتے ہوئے ٹویٹ

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان بدھ 20 مارچ 2019 11:35

وزیراعظم عمران خان شہید راشد نعیم کی اہلیہ کی بہادری کے متعرف
اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔20 مارچ 2019ء) سانحہ کرائسٹ چرچ میں شہید ہونے والے نعیم راشد کی بیوی بھی عزم و ہمت کی مثال بن گئیں ہیں،مقامی رپورٹر کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ شوہر اور بیٹے کی شہادت نے مزید مضبوط بنا دیا ہے۔ان کا ایمان اور زیادہ مضبوط ہو گیا ہے جب کہ مجھے حملہ آور پر ترس آتا ہے کہ اس کے دل میں پیار کی جگہ نفرت تھی۔لیکن وہ ہماری طرح اطمینان اور سکون محسوس نہیں کر سکتا تھا میں یقینی طور پر اپنے شوہر اور بیٹے کا آخری دیدار کرنا چاہتی ہوں۔

سانحہ نیوزی لینڈ میں اپنا بیٹا اور شوہر کھو دینے والی پاکستانی خاتون کی بہادری کو دنیا بھر میں سراہا جا رہا ہے،اسی حوالے سے وزیراعظم عمران خان نے بھی ٹویٹ کیا ہے اور کہا ہے کہ شہید نعیم راشد کی بیوہ کے یہ الفاظ مسلم دنیا کے اندر اور باہر کے لوگوں کے لیے اللہ تعالی اور نبی ﷺ پر ایمان کی طاقت کو سمجھنے کے لیے کافی ہیں۔

(جاری ہے)

وزیراعظم عمران خان نے شہید کی اہلیہ کے انٹرویو کی ایک اور ویڈیو کو ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالی اور اس کے نبی ﷺ پر ایمان انسانوں کو مضبوط اور مخلوق سے محبت کرنے والا بناتا ہے یہی وجہ ہے کہ دہشت گرد حملے میں اپنے پیاروں کو کھو دینے والی خاتون بھی دہشت گرد پر ترس کھا رہی ہے۔

وزیراعظم عمران خان اس سے قبل ا شہید نعیم راشد کےلیے قومی ایوارڈ کا اعلان بھی کر چکے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان نے اپنے ٹویٹ میں نیوزی لینڈ میں دہشت گرد سے لڑتے ہوئے شہید ہونے والے پاکستانی شہری نعیم راشد کےلیے قومی ایوارڈ کا اعلان۔ سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ نعیم راشد نے دہشتگردی سے نمٹنے کےلیے کوشش کی۔ پاکستان کومیاں نعیم راشد پرفخرہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات