اسلاموفوبیا کا انسداد وقت کی اہم ضرورت، سینکڑوں مسلم علما ء کی دنیا سے اپیل

نفرت انگیزی میں چند لا پرواہ سیاستدان، تعلیمی شعبے سے وابستہ شخصیات اور کچھ میڈیا ادارے بھی ملوث ہیں،مشترکہ بیان

بدھ 20 مارچ 2019 11:45

برلن/واشنگٹن/عمان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مارچ2019ء) نیوزی لینڈ میں دو مساجد پر دہشت گردانہ حملوں کے تناظر میں ساڑھے تین سو سے زائد مسلم علما ء اور سرکردہ رہنمائوں نے مغربی ریاستوں کی حکومتوں اور میڈیا سے اپیل کی ہے کہ وہ منظم اور اداروں تک کی سطح پر پائے جانے والے اسلاموفوبیا کے انسداد کے لیے زیادہ اقدامات کریں۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سامنے آنے والی اس اپیل کی دستاویز پر جرمنی، برطانیہ، امریکا، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، جنوبی افریقہ، عراق اور اردن سے تعلق رکھنے والے ساڑھے تین سو سے زائد مسلم رہنمائوں، علما، اور دیگر سرکردہ شخصیات نے دستخط کیے۔

اس دستاویز میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ مسلمانوں اور اسلام کے خلاف نفرت انگیزی میں چند لا پرواہ سیاستدان، تعلیمی شعبے سے وابستہ شخصیات اور کچھ میڈیا ادارے بھی ملوث ہیں۔