ڈھاکا میں طالب علم کی موت کے بعد پرتشدد مظاہرے، سڑکیں بند،بس نذرآتش

ان مظاہروں کی وجہ ایک ایسے طالب علم کی موت بنی تھی جسے ایک بس نے کچل دیا تھا،مقامی میڈیا

بدھ 20 مارچ 2019 11:45

ڈھاکہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مارچ2019ء) بنگلہ دیشی دارالحکومت ڈھاکہ میں سینکڑوں کی تعداد میں مشتعل طلبہ نے مظاہرے کیے، ایک بس کو آگ لگا دی اور کئی سڑکوں کو احتجاجا بند رکھا۔

(جاری ہے)

مقامی میڈیا کے مطابق ان مظاہروں کی وجہ ایک ایسے طالب علم کی موت بنی تھی، جسے ایک بس نے کچل دیا تھا۔ گزشتہ برس اگست میں بھی ڈھاکا میں ہزارہا طلبہ کی طرف سے اس وقت کئی دنوں تک پرتشدد مظاہرے کیے گئے تھے، جب اسی طرح دو نوجوان طلبہ ایک تیز رفتار بس کے نیچے کچلے جانے کے نتیجے میں ہلاک ہو گئے تھے۔

متعلقہ عنوان :