نئی آنے والی فلم ’’ باجی ‘‘میری قسمت کا فیصلہ کرے گی ‘ میرا

اپنے کردار کو حقیقت کے قریب تر ہو کر نبھایا ہے ،پراجیکٹ کرئیر کا ٹرننگ پوائنٹ ثابت ہوگا‘ خصوصی گفتگو

بدھ 20 مارچ 2019 12:17

نئی آنے والی فلم ’’ باجی ‘‘میری قسمت کا فیصلہ کرے گی ‘ میرا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مارچ2019ء) فلمسٹارمیرا نے کہا ہے کہ میری آنے والی فلم ’’ باجی ‘‘میری قسمت کا فیصلہ کرے گی اور مجھے یقین ہے کہ یہ فلم سپر ہٹ ہو گی ۔

(جاری ہے)

خصوصی گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ میرا نے کہا کہ فلم میں اپنے کردار کو حقیقت کے قریب تر ہو کر نبھایا ہے اور یہ پراجیکٹ میرے کرئیر کا ٹرننگ پوائنٹ ثابت ہوگا۔ اداکارہ نے مزید کہا کہ فلم ’’ باجی ‘‘ کے اسکرپٹ میں معاشرے میں رونما ہونے والی حقیقتوں کو موضوع بنایا گیا ہے اور تمام کردار دل کو چھونے والے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ میں سمجھتی ہوں کہ میری آنے والی فلم میری قسمت کا فیصلہ کرے گی اور یہ میرے کرئیر کا ٹرننگ پوائنٹ ثابت ہوگا۔

متعلقہ عنوان :