ایشین آرٹ کونسل کاسینئر اداکار انور اقبال ،اداکارہ ثومی کے اعزاز میں29مارچ کو تقریب منعقد کرنے کا اعلان

بدھ 20 مارچ 2019 12:17

ایشین آرٹ کونسل کاسینئر اداکار انور اقبال ،اداکارہ ثومی کے اعزاز میں29مارچ ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مارچ2019ء) ایشین آرٹ کونسل کی جانب سے سینئر اداکار انور اقبال اور اداکارہ ثومی کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے 29مارچ کو مہران آرٹس کونسل حیدر آباد میں تقریب کا انعقاد کیا جائے گا۔ تقریب کے چیف آرگنائزر اسلم محمود دہلوی اور آرگنائزر ثاقب اسلم دہلوی ہیں ۔

(جاری ہے)

تقریب میںفلم ، ٹی وی اور اسٹیج سے تعلق رکھنے والے نامور فنکاروں کے علاوہ سماجی ،ثقافتی اور سیاسی شخصیات شرکت کریں گی ۔ تقریب میں سینئر اداکار انور اقبال اور اداکارہ ثومی کی فنی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا جائے گا۔یاد رہے کہ گزشتہ دنوں لاہور میں بھی الحمرا مال روڈ پر سینئر اداکار انور کمال کے اعزازمیں اسی طرز کی تقریب کا انعقاد کیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :